دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دے کرایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان نے آسٹریلیا کوجیت کیلیے151رنز کا ہدف دیا تھا جو3وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا گیا۔اسمتھ نے51گیندوں پر80رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے افتخاراحمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت 20 اوورز میں 150 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور جیت کیلیے151رنز کا ہدف دیدیا۔
ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر اوپنر کی حیثیت سے فخرزمان کے ساتھ اننگز کاآغاز کیا لیکن فخرزمان صرف 2 رنز بنا آؤٹ ہوگئے۔
فخر کے بعد حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ایک مرتبہ پھر اونچا شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا دی۔ 29 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے مل کر ٹیم کا اسکور 62 رنز تک پہنچایا لیکن رضوان باہر نکل کر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔
رضوان کے بعد آنے والے آصف علی بھی چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 5 گیندوں پر صرف 4 رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم اور چھٹے نمبر پر آنے والے افتخار احمد نے 16 اوورز میں ٹیم کا مجموعہ 106 رنز تک پہنچایا لیکن دو رنز لینے کی کوشش میں بابر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 50 رنز بنائے۔
بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد افتخار احمد نے عماد وسیم کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کی اور اپنے ٹی 20 کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ پاکستان نے افتخار احمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت آخری تین اوورز میں 67 رنز اسکور کیے۔
افتخار احمد 34 گیندوں پر6 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Babar Azam's half-century and Iftikhar Ahmed's blazing 34-ball 62* take Pakistan to 150/6 in the second T20I in Canberra.
Can Australia chase this down?#AUSvPAK LIVE: https://t.co/YKpcH5zFie pic.twitter.com/BHA6mhcT3H
— ICC (@ICC) November 5, 2019
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے ہدف کا تعاقب شروع کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے برق رفتاری سے اننگز شروع کی اور 3 اوورز میں 30 رنز بناڈالے، تیسرے اوور کی آخری گیند پر ڈیوڈ وارنر محمد عامر کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے، انہوں نے 11 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔
وارنر کے بعد فنچ کا ساتھ دینے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ آئے، 48 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد عرفان نے فنچ کو آؤٹ کیا تو مک ڈرمویٹ میدان میں اترے ، ہدف حاصل کرنے کے لیے دونوں کھلاڑیوں نے اسکور بنانے میں تیزی دکھانا شروع کی تو مک ڈرمویٹ عماد وسیم کا شکار بن گئے، انہوں نے 22 رنز بنائے۔ اسی دوران اسٹیو اسمتھ نے شاندار 50 اسکور کی۔
آسٹریلیا نے 19ویں اوور میں ہی صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اسمتھ 51 گیندوں پر 80 جب کہ ٹرنر 8 رنز بناکر ںاٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں وکٹوں سے شکست سے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث کسی بے نتیجہ رہا تھا۔