پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے پاکستان میں بھی عدلیہ پر حملے ہورہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی عدلیہ پر حملے ہورہے ہیں اور ججز کے خلاف سازشیں اورغیرجمہوری اقدامات کیے جارہے ہیںِ، سپریم کورٹ سے لے کر ہائی کورٹ کے ججز تک ریاست انہیں زبردستی نکالنا چاہتی ہے، جمہوری قوتوں پردباؤ ڈالنےوالےادارےنےانصاف کامذاق بنارکھاہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ چیئرمین نیب نےکہاشفاف احتساب کیاتوتحریک انصاف کی حکومت گرجائےگی، نئے پاکستان میں آمر کے بنائے ادارے کو جمہوری جماعتوں پر دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال کیا جارہاہے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج تک انتظارمیں ہیں شہید بے نظیرکوکب انصاف ملے گا،آئین بنانے والوں کو عدالتوں نے تختہ دارپرلٹکا دیا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ عدالتی نظام کو بھٹو خاندان سے الگ نہیں کیا جاسکتا، وکلا نے مختلف ادوار میں آمروں کا مقابلہ کیا، وکلا براداری عدلیہ کے وقارکیلیے جدوجہد کرتی ہے،وکلا برادری حصول انصاف کیلیے جدوجہد کرتی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا اپنا مقدمہ آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں، سابق صدر زرداری نے 10 سال پہلے سپریم کورٹ کوایک پٹیشن بھیجی تھی،اسی ریفرنس کیلیے 10 سال بعد میں نے عدالتی دروازہ کھٹکھٹایا،شہید بینظیربھٹو کوتوانصاف دیا جائے، شہید بینظیرکوانصاف نہیں ملا تو عام آدمی کو کیا ملے گا، ذوالفقاربھٹو نے ملک کو جمہوری آئین دیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ نیا پاکستان میں سیاسی انتقام کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے،نئے پاکستان میں بھی جعلی کیسز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،سابق صدر زرداری کوتمام کیسزمیں باعزت بری کیا گیا،آج پھر سابق صدر زرداری جیل میں ہیں، پیپلزپارٹی کے لیے نئے قانون کیوں بنائے جاتے ہیں ؟۔