حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن چوہدری پرویزالہیٰ کی جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں چوہدری پرویزالہیٰ اورمولانا فضل الرحمن نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی تجاویزپرمبنی آپشنزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں صوبائی وزیرحافظ عمار یاسراورطلحہ محمود بھی شریک ہیں۔
ملاقات سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سب دعا کریں کوئی فیصلہ حتمی ہوجائے، ہماری طرف سے پوری کوشش جاری ہے کوئی کمی نہیں چھوڑنی، انشاءاللہ اچھا نتیجہ نکلے گا۔
پرویزالہیٰ نے کہا کہ جب تک آزادی مارچ کا معاملہ حل نہیں ہوتا کوشش جاری رہے گی اورجلد مثبت نتائج کی امید ہے۔