نیویارک کی ایک عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے 2016 میں چیریٹی فنڈ کا صدارتی انتخابات میں استعمال کرنے سے متعلق معاملے میں بیس لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نیویارک اٹارنی جنرل لیٹیا جیمزکے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ۔
بیان میں کہا گیا”نیویارک اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے اطلاع دی کہ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں چیریٹی اداروں کا اپنی انتخابی مہم کے لیے غلط طریقے سے استعمال کیا تھا جس کے کے لیے ان پر بیس لاکھ ڈالرکا جرمانہ عائد کیا گیا ہے” ۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ جون 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ فاؤنڈیشن کے خلاف درج کیا گیا تھا جس میں ٹرمپ کی طرف سے چیریٹی کی رقوم کا ذاتی، تجارتی اور سیاسی مفادات میں استعمال کئے جانے کا الزام تھا۔
اس معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ فاؤنڈیشن کی رقوم کا غلط استعمال کرنے کے الزام کا اعتراف کیا ہے اور مستقبل میں خیراتی خدمات پر پابندی عائد کرنے اور نیویارک کے اٹارنی جنرل کو مسلسل رپورٹنگ کرنے پر رضا مندی ظاہرکی ہے۔