انسداد دہشتگردی عدالت نے منشیات کیس میں رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، جسٹس شاکرحسن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پرفیصلہ سنا دیا، جسٹس شاکر حسن نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا،عدالت نے رانا ثنااللہ کی ضمانت کی اپیل مسترد کردی ،عدالتی فیصلہ آنے کے بعد رانا ثنا اللہ کو جیل منتقل کردیا گیا۔
رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، جسٹس شاکر حسن نے درخواست کی سماعت کی ،عدالتی کارروائی شروع ہونے پرفاضل جج نے وکیل اے این ایف نے استفسار کیا کہ کیا رانا ثنااللہ کے کیس کا تمام ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے؟وکیل اے این ایف نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنااللہ کے کیس کا تما م ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے ۔
رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے موقع پرکوئی کارروائی نہیں بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے،رانا ثنا اللہ کے سٹاف کے پانچ ممبران کی درخواست ضمانت منظورہوچکی ہے،سیف سٹی کے کیمروں نے ہمارے موقف کو درست ثابت کیا۔
وکیل نے کہاکہ سیف سٹی کی فوٹیجزکے مطابق رانا ثنااللہ کی گاڑی تین بج کر چونتیس منٹ پر کینال روڈ پرپہنچی،رانا ثنااللہ کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو ریکارڈ کاحصہ بنایا گیا،رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت سیف سٹی کا ریکارڈ آنے کے بعددوبارہ دائرکی ۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔