ایران نے اپنے صوبہ خوزستان میں سرحدی خلاف ورزی پرنامعلوم ڈرون طیارہ مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ جاسوس طیارہ ان کا نہیں۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے خلیج فارس کے قریب تیل سے مالال مال صوبہ خوزستان کے شہر مہاشیر میں صبح سویرے اس ڈرون کو نشانہ بنایا۔
صوبائی گورنرغلامرزا شریاتی نے بتایا کہ ایرانی حدود کی خلاف ورزی کرنیوالا یہ ڈرون کسی غیر ملکی ملک سے تھا اور ڈرون کے کچھ حصے قریبی جھیل سے برآمد کرلیے گئے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مار گرائے جانیوالے ڈرون کے امریکی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈرون طیارا ہمارا نہیں۔