مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاؤن کو آج 100 دن مکمل ہو گئے، بھارتی جارحیت، ظلم و بربریت جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نےگندربل کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران گھر گھر تلاشی لی جب کہ قابض فوج نے محاصرے کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور 48 گھنٹوں میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قابض ظالم بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔
بھارت نے گزشتہ 100 دن سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے، مقبوضہ وادی میں دکانیں، کاروباری مراکز، موبائل سروس انٹرینٹ، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
مقبوضہ وادی میں باغات اجڑ گئے ہیں، کاروبار ٹھپ ہو گئےہیں، تاہم بھارت کے مظالم اور پابندیوں کے سامنے کشمیری سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیں۔
ان 100 دنوں میں کشمیری نوجوانوں نے متعدد بار کرفیو توڑ کر بھارت کے خلاف مظاہرے کیے۔
بھارتی فورسز نےمظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے۔