اگر ضلعے بن سکتے ہیں تو نئے صوبے بھی بن سکتے ہیں، میئرکراچی
اگر ضلعے بن سکتے ہیں تو نئے صوبے بھی بن سکتے ہیں، میئرکراچی

میئر کراچی کے دفتر کے سامنے کچرے کا انبار

کراچی میں صفائی نہ ہونے کے باعث گندگی اور کچرے انبار دیکھ کر شہریوں کے صبرکا پیمانہ لبریز ہونے لگا۔

۔نامعلوم افراد میئر کراچی کے دفتر کے سامنے کچراپھینک کرفرارہوگئے۔کے ایم سی کے مرکزی دروازے کے سامنے کچرے کا ڈھیرلگا دیا گیا۔

میئرکراچی اس اچانک اس افتاد پر نالاں ہیں، شہر کی صفائی کے حوالے سے تو ان کا کوئی قابل ذکر کارنامہ سامنے نہیں آیا البتہ انہوں نے اپنے دفتر کی صفائی کیلیے لوڈرز اور ڈمپرز کو منگوا لیا ہےجو میئر کی ہدایت پر کے ایم سی کی صفائی یقینی بنائیں گے۔

یاد رہے کہ کچرے کا معاملہ کراچی کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ 2014 کے ایک قانون کے تحت خطیر رقم سے بننے والے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ڈپٹی ڈائریکٹرالماس سلیم کے مطابق کراچی شہر سے روزانہ 14000 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس میں سے صرف 8000 ٹن ہی جمع کیا جاتا ہے اور باقی کچرا شہر میں ہی موجود رہتا ہے۔

کراچی کی سیاست بھی کچرے کے گرد ہی گھومتی ہے۔ اس ساری کش مکش میں جسے سب سے زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ عوام ہیں۔