کابل میں کار بم دھماکا۔7 افراد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کرشواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے۔

               
November 13, 2019 · اہم خبریں, بام دنیا
دھماکا خودکش تھا یا کار میں بم نصب کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔فائل فوٹو

دھماکا خودکش تھا یا کار میں بم نصب کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔فائل فوٹو

افغان دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے،واقعہ کے بعد ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کرشواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں، دھماکا خودکش تھا یا کار میں بم نصب کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جب کہ دھماکے کی ذمے داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔