بھارتی ریاست اڑیسہ میں دوران چارجنگ موبائل فون پھٹنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق واقعہ اڑیسہ کے ضلع جگت سنگھ پورہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 22 سالہ نوجوان کونا پرادھان موبائل فون چارجنگ پرلگا کراپنے کمرے میں سورہا تھا کہ علیٰ الصبح اس کا موبائل زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے سے کونا پرادھان شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال پہنچایاگیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
رپورٹ کے مطابق متوفی نیاگڑھ ڈسٹرکٹ کے رن پور گائوں کا رہائشی تھا جو جگن ناتھ میں ایک مندر کی تعمیرکے سلسلے میں مزدوری کیلیے آیا ہوا تھا۔جگت سنگھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا ہے۔