کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی ہے جس کے باعث ہوا میں ٹھنڈک آگئی ہے۔
ے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں، ملیر، کورنگی، شاہراہ فیصل، بوٹ بیسن، آئی آئی چندریگر روڈ، سولجر بازار، صدر،اورنگی ٹائون، سائٹ ایریا، گلبہار، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، بلوچ کالونی، محمود آباد، منظور کالونی اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی ہے جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ رات کوشہرکے مختلف علاقوں میں بونداباندی اور ہلکی بارش ہوگی اور درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔
چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مغرب سے ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے تحت اندرون سندھ کے مختلف شہروں اور کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد سردی کی لہرآئے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور صبح کے اوقات میں گرد آلود موسم جبکہ دھند چھانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثرہوسکتی ہے۔