جماعت اسلامی کے زیراہتمام سبزی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں فیملیوں نے بھی شرکت کی۔
جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ کی قیادت میں مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی اور 17روپے کلو ٹماٹر کے بیان پرگلے سڑے ٹماٹر مشیر خزانہ کی تصویرپربرسائے گئے۔
اس موقع پر مظاہرین نے ایک دوسرے کو ٹماٹر بھی بطور تحفہ پیش کیے۔ احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ حکومت عوام مخالف فیصلوں پر تیزی سے عمل کر رہی ہے،گوشت کے بعد دالیں اورسبزیاں بھی غریب آدمی سے چھین لی گئی ہیں۔