پاکستان میں کبھی کسی بھارتی شہری سے بدتمیزی کاواقعہ نہیں ہوا۔فائل فوٹو
پاکستان میں کبھی کسی بھارتی شہری سے بدتمیزی کاواقعہ نہیں ہوا۔فائل فوٹو

اعصام الحق کا بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے سے انکار

پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ کھیلنے سے احتجاجاانکارکردیا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کولکھے گئے خط میں اعصام الحق نے کہا ہے کہ بھارت کی ڈیوس کپ میں عدم شمولیت غیرمنصفانہ فیصلہ ہے، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان سے ناانصافی کی ہے۔ پاکستان میں کسی بھارتی شہری کوکوئی خطرہ نہیں اوراگرایونٹ پاکستان سے منتقل ہواتوحصہ نہیں لوں گا۔

اپنے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہاکہ انہوں نے یہ فیصلہ ملکی وقارکے پیش نظرکیاہے۔کیونکہ روزانہ سیکڑوں بھارتی یاتری کرتارپوراورٹیکسلاکادورہ کرتے ہیں لیکن پاکستان میں کبھی کسی بھارتی شہری سے بدتمیزی کاواقعہ نہیں ہوااس کے باوجود ایونٹ باہرہوا تو وہ شرکت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنے کو ترجیح دی ہے، یہ ملک کے وقار کے لیے کھڑے ہونے کا وقت ہے۔