پاکستان میں ٹماٹراورچلغوزے قیمت خرید سے باہرہوگئے،بنگلہ دیش میں پیازکی قیمت ریکارڈ سطح پر جا پہنچی اور476 پاکستانی روپے فی کلو ہوگئی، بنگلادیشی وزیراعظم نے کھانے میں پیاز کا استعمال ترک کردیا ہے۔
بنگلادیش میں پیازکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور پیازکی قیمت 476 پاکستانی روپے فی کلو تک جا پہنچی، اضافہ بھارت سے درآمدمیں کمی پرہوا،جس کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم نے کھانے میں پیاز کا استعمال ترک کردیا ہے۔
بنگلہ دیش نے کھانوں کی قیمتیں بلندترین سطح پرپہنچنے کے باعث فوری طورپرفضائی راستے سے پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں حالیہ مون سون سیز کی دوران پیاز کی فصل کو خاصہ نقصان پہنچا تھا اور پیداوار معمول سے کم ہوئی،جس کے سبب پڑوسی ممالک کو برآمد کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔
جنوبی ایشیا میں پیازکی قیمتوں میں اضافہ ایک حساس معاملہ ہے، جہاں قلت بڑے پیمانے پرعدم اطمینان اور سیاسی مسائل بھی پیدا کرسکتی ہے اور بنگلہ دیش میں بھارتی برآمدات رکنے کی وجہ سے اس کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش میں عمومی طورپراہم سبزیاں زیادہ سے زیادہ 30 ٹکا (55 پاکستانی روپے) فی کلو کی قیمت میں دستیاب ہوتی ہیں لیکن پابندی کے بعد سے قیمتیں 260 ٹکا (476 پاکستانی روپے) فی کلو تک جا پہنچیں، اس حوالے سے حسینہ واجد کے ڈپٹی پریس سیکریٹری حسن جاہد توشر نے بتایا کہ فضائی مال برداری کے ذریعے پیاز درآمد کی جارہی ہے۔