محکمہ موسمیات نے 23 نومبر سے کراچی میں تیز ہواؤں اورسردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج سے بارش اور ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران اور افغانستان کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث بارشوں کا امکان ہے جب کہ یہ سلسلہ بعد میں خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب کی جانب منتقل ہوگا۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی والے بھی سردی کے لیے تیار رہیں،23 نومبر سے سرد ہواؤں کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جو 26 نومبرتک برقرار رہے گا جب کہ درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ہوگی، رات اور صبح کے اوقات میں خنکی بڑھ جائےگی۔