کراچی میں 96افراد کا سفاک قاتل پکڑاگیا،کس کی ہدایت پر قتل کرتاتھااورلاشوں کوکیسے ٹھکانے لگاتا تھا ملزم نے خوفناک انکشاف کردیے.کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھیانوے افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق یوسف نامی اس سفاک قاتل نے43 ٹارگٹ کلرزپرمشتمل گروپ بنارکھاتھا۔یہ ٹھیلے والا کے نام سے بھی مشہور رہا ہے جس کی وجہ یہ تھی کہ یہ شخص قتل کے بعد لاشوں کوٹھیلے پررکھتا اور ٹکڑے ٹکڑے کرکے انہیں ٹھکانے لگاتاتھا۔
پولیس کے مطابق یہ شخص 43 لوگوں کو براہ راست قتل کیا جبکہ دیگر افراد کے قتل میں معاونت کی تھی۔
ملزم نے میڈیا کے سامنے بتایا کہ جب وہ مفرور تھا تو ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے اسے ایک ماہ تک نائن زیرومیں رہنے کیلئے کمرہ دیا تھا۔
ملزم یوسف کافاروق ستار،سیکٹرانچارج خالد صدیقی، ندیم ماربل سمیت کئی ایم کیوایم رہنماوں سے رابطہ تھا۔ملزم کے بقول سیکٹرانچارج خالدصدیقی اورندیم ماربل نے فاروق ستارسے اس کی ملاقات کرائی
ملزم نے انکشاف کیاہے کہ وہ پارٹی قیادت کے کہنے پرقتل کرتاتھا، فاروق ستارنائن زیرومیں رہائش کابندوبست کراتے تھے، ٹھیلے پر رکھ کرلاشیں ٹھکانے لگاتاتھا۔
ملزم کے مطابق وہ سیکٹرانچارج لندن سے بھی رابطے میں تھا جبکہ رہنماوں سے ہدایات ملنے پروارداتیں کرتے تھے،ملزم ایک نجی اسکیورٹی کمپنی میں بھی ملازمت کرتا رہاہے۔