واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔فائل فوٹو
واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔فائل فوٹو

طالبان نے امریکی ہیلی کاپٹرمار گرایا۔2فوجی ہلاک

طالبان نے امریکی ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے میں دو حاضر سروس فوجی مارے گئے۔

امریکی فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر گرنے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم اس کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

فوج نے کہا ہے کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر ان کے جنگجوؤں نے کابل کے جنوبی علاقے لوگر میں گرایا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ گزشتہ شب مجاہدین کیخلاف کارروائی میں شامل امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں طالبان کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں افغان سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی بیرونی حملے کے شواہد ملے۔

خیال رہے مذکورہ واقعے سے ایک روز قبل ہی طالبان نے امریکی افواج کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں اپنے تین ساتھی رہا کرائے تھے۔ قیدیوں کے اس تبادلے کو امن عمل کی جانب مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔