ملاقات میں مشرق وسطٰی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔فائل فوٹو
ملاقات میں مشرق وسطٰی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔فائل فوٹو

وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی جس دوران قومی سلامتی کے اموراورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق دونوں سربراہان کے دوران ملاقات میں پاکستان کے اندرونی و بیرونی چیلنجز اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،اس ملاقات میں ملک کی اندرونی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم نے فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی بات کی اورملک میں امن و امان کی صورتحال میں پاک فوج کے کردارکی بھی تعریف کی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ چند ہفتوں میں وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تیسری ملاقات ہے جس کے باعث سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ شاید کوئی تبدیلی آنے والی ہے۔