جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

گھریلو تنازع پر ماں نے دو بچوں کو پانی میں ڈبوکرماردیا

رائے ونڈ میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو پانی کی ٹینکی میں ڈبوکرماردیا اورگردن پرچھری پھیرکرخود کی بھی جان لینے کی کوشش کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 27 سالہ ناہیدہ بی بی اپنے خاوند ناصر سے ناراض ہو کراپنے ماں باپ کے گھر آ گئی تھی، ناہیدہ بی بی کے سسرالی اسے منانے لاہورآئے ہوئے تھے لیکن ناراض خاتون نے علی الصبح اپنے دونوں بچوں کو پانی کی ٹینکی میں ڈبودیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بچے ٹینکی میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 4 سالہ احتشام اور 5 سالہ مہروبہ کے نام سے ہوئی جب کہ خاتون نے خود اپنی گردن پر چھری پھیر کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔تاہم شور کی آواز سن کراہلخانہ جاگ گئے اورناہیدہ بی بی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔