جیوتی دنیا کی سب سے پستہ قد والی عورت ہے۔فائل فوٹو
جیوتی دنیا کی سب سے پستہ قد والی عورت ہے۔فائل فوٹو

دنیا کی سب سے پستہ قدعورت کے گھر ڈکیتی

دنیا کی سب سے پستہ قد عورت جیوتی آمگے کے مکان میں لٹیرے گھس گئے۔ جنہوں نے گھرکرصفایا کر دیا،ساٹھ ہزار روپے لی نقدی اورزیورات لے اڑے۔

پولیس نے کہا کہ مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں گزشتہ روز یہ واقعہ پیش آیا جب 25 سالہ جیوتی کے خاندان کے رکن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پراس کے استقبال کے لیے پہنچے تھے۔

انہوں نے گھر کو مقفل کیا تھا۔ جب وہ واپس آئے تو دیکھا کہ مکان چوری کا نشانہ بن چکا تھا۔

جیوتی دنیا کی سب سے پستہ قد والی عورت ہے جس کا قد8.62 سینٹی میٹر یعنی 2 فٹ 7انچ ہے۔