جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیخلاف آصف زرداری اورفریال تالپورکی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقررکردی گئی۔جسٹس عمرعطا بندیال اورجسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بنچ 26 نومبر کو سماعت کرے گا.
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کو سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور نے چیلنج کرتے ہوئے کیس دوبارہ کراچی منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا ہے۔
رجسٹرارآفس سپریم کورٹ نے وکلا کو سماعت کیلیے نوٹسز جاری کردیے۔واضح رہے کہ بینکنگ کورٹ کراچی نے جعلی اکاﺅنٹس کیس احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کردیے تھے۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریالا تالپور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں زیر حراست ہیں اور دونوں کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں مقدمہ چل رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ اگر ایک جرم کراچی میں ہوا ہے تو اس کا ٹرائل بھی کراچی میں ہی ہونا چاہیے۔