سینئرصحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے ایک دوست خوفزدہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردیے گئے پیغام میں عارف حمید بھٹی نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ دوست کا کہنا ہے ان کو ڈرائونے خواب آ رہے ہیں“
عارف بھٹی نے وزیراعظم کے دوست کا نام تو نہیں لیا البتہ تحریک انصاف سے وابستہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی خوب کلاس کی۔
ایک صارف انور خان نے لکھا”بھٹی صاحب ذرا پینا کم کریں ورنہ آپ کو بھی ڈرائونے خواب آئیں گے کہ میرا کیا۔ہوگا صحافتی دنیا کے تالاب میں سب ننگے ہیں کوئی پاک صاف نھیں، لفافے کم ہوں تو چینل بدل لیتے ہیں اور اپنی مرضی کا چینل جس لفافے زیادہ ملتے ہیں جوائن کر لیتے ہیں جب لفافہ ملتا ہے تو دماغ زیادہ چلتا ہے“
راشد رئوف نے لکھا کہ” تو کیا ہو گا زیادہ سے زیادہ پی ٹی آئی ختم ہو جائے گی پھر بھی کچھ نہیں ہونا۔ سارے پاکستان کے صحافی بھی ایک جگہ اکٹھے ہو کر قیامت کی خبر دیں تب بھی کسی نے یقین نہیں کرنا۔ اور یہی کام سب سے زبردست ہوا کہ لوگوں کا اعتبار میڈیا سے ختم ہو گیا“
عباسی نے کہا کہ خواب حقیقت بننے والی ہے، بیچارہ پانچ سال سے سٹے کے پیچھے چھپا ہوا تھا۔گو کہ یہ خواب حقیقت بنا نہیں لیکن تصورکرکے ہی انکی نکل پڑتی ہے۔ بات یہ ہے کہ اگرچوری نہیں کی تو پھر چھپنے کی ضرورت کیا ہے؟ رسیدیں دکھا دو!۔