افریقی ملک کانگو میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ شہری آبادی پرگرگیا جس کی وجہ سے 19افراد ہلاک ہوگئے۔
الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عوامی جمہوریہ کانگو کے مشرقی شہر گوما میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق طیارہ بزی بی نامی ایک مقامی کمپنی کی ملکیت تھا اورکانگو کے شہر بینی کی جانب اڑان بھررہا تھالیکن ٹیک آف کرتے ہی زمین بوس ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ گوما ایئرپورٹ کے قریب واقع آباد میں پیش آیا۔کمپنی کے مطابق طیارے میں 19مسافر جبکہ دو عملے کے افراد تھے۔
واضح رہے کہ کانگو میں فضائی حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ حفاظتی اقدامات کا بہتر نہ ہونا ہے۔