ٹرمپ نےحکم عدولی پرامریکی نیول چیف کو برطرف کردیا

امریکی وزارت دفاع کی جانب سے نیول چیف کو برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

               
November 25, 2019 · اہم خبریں, بام دنیا
تاحال ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔فائل فوٹو

تاحال ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔فائل فوٹو

ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازع صدارتی فیصلہ ماننے سے انکار کرنے کے پاداش میں امریکی نیول چیف رچرڈ اسپینسر کو اُن کے عہدے سے سبکدوش کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی معاملات میں بے جا مداخلت کی مخالفت کرنے اور صدر کے متنازع فیصلے کی راہ میں رکاوٹ بننے والے امریکی بحریہ کے سربراہ رچرڈ اسپینسر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

امریکی وزارت دفاع کی جانب سے نیول چیف کو برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔امریکی نیول چیف اور صدر ٹرمپ کے درمیان اختلاف فوجی ٹرائل میں مجرم ثابت ہونے والے اسپیشل آپریشن فورس کے سربراہ نیوی کمانڈو ایڈورڈ کی سزا ختم کرنے پر ہوا تھا۔