سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل ہونے پر وزیر اعظم پریشان ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم نے قانونی ٹیم کوآئینی جواب تیارکرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کیے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کوعدالتی فیصلے سے آگاہ کردیاگیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کوعدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کوسپریم کورٹ میں اٹھائے گئے قانونی نکات سے آگاہ کیاگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قانونی ٹیم کوآئینی جواب تیارکرنے کی ہدایت کردی۔