ہیلی کاپٹرفضا میں ٹکرا گئے۔13فرانسیسی فوجی ہلاک

تصادم کا واقعہ افریقی ملک مالی میں عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا۔

               
November 27, 2019 · بام دنیا
تصادم کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔فائل فوٹو

تصادم کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔فائل فوٹو

مالی میں فرانسیسی فوج کے 2 لڑاکا ہیلی کاپٹرز فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی فوج کے ہیلی کاپٹرزکے درمیان تصادم کا واقعہ افریقی ملک مالی میں عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا۔

فرانسیسی فوج کے ترجمان نے ہیلی کاپٹرز تصادم میں 6 کمانڈوزاورایک آفیسر سمیت 13 اہلکاروں کی موت تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تصادم برکینا فاسو اور نائجر کے سرحدی علاقے کے نزدیک پیش آیا جہاں ان ہیلی کاپٹرز نے فوجی جوانوں کو النصرہ کے جنگجوؤں کے ایک گروہ کے خاتمے کے لیے آپریشن کرنا تھا۔

فوجی ہیلی کاپٹرز کے درمیان تصادم کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مالی میں انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن میں مقامی فوج کی مدد کے لیے 2013 سے ہزاروں فرانسیسی فوجی تعینات ہیں۔