سینئر و معروف بھارتی وکیل راجیو دھون نے کہا کہ صرف ہندوؤں کی وجہ سے ملک کی امن وسلامتی خراب ہوتی ہے۔
ایک انگریزی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ صرف ہندو ہی ماحول کو خراب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانو ں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔
سینئر وکیل مسٹر دھون نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اوربابری کیس میں مسلمانوں کو فراہم کی گئی زمین قبول نہیں کرنا چاہیے۔
مرکزی وزیر گیری راج سنگھ نے ٹوئٹر پر راجیو دھون کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رجیودھون جی! کانگریس کے اشارہ پر ہندوؤں کو بدنام نہ کریں اور انہیں دنگا(فسادی) نہ کہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستان کا اتحاث گواہ ہے اور میں چیلنج کے ساتھ کہتا ہوں کہ ہندوستان میں جتنے بھی دنگے فساد ہوئے اس میں ہندو شامل نہیں۔