اپیل کورٹ نے سزا کو بڑھا کر17 سال کیا۔فائل فوٹو
اپیل کورٹ نے سزا کو بڑھا کر17 سال کیا۔فائل فوٹو

کرپشن و منی لانڈرنگ کیس۔برازیل کے سابق صدر کو17 سال قید

برازیل کی عدالت نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے دوسرے کیس میں سابق صدر لوئزاناکیو لولا ڈی سلوا کی سزا کی توثیق کرتے ہوئے17 سال قید کا حکم دے دیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق سابق صدر لوئزاناکیو لولا ڈی سلوا پرگھرکی تزئین و آرائش کے لیے رشوت لینے کا الزام ہے لیکن انہوں نے ہمیشہ اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس گھر سے ان کا کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ گھران کے دوست کا ہے۔

اپیل کورٹ کے 3 ججزپرمشتمل بنچ نے لولا کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے ان کی پہلے سے موجود سزا جو کہ 12 سال 11 ماہ تھی،کو بڑھا کر17 سال ایک ماہ کرنے کا حکم دیاگیا۔