ٹریفک پولیس کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا
پولیس نے موٹر سائیکل سوارکو 14,500 روپے کا جرمانہ عائد کردیا
November 29, 2019 · بام دنیا
ٹریفک پولیس نے موٹو سائیکل سوارپر7 مختلف دفعات لگائیں۔فائل فوٹو
چندی گڑھ ٹریفک پولیس نے ایک موٹر سائیکل سوارکو 14,500 روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار اپنی گاڑی پر دو افراد کو بٹھا کر ایک پولیس جوان کا مذاق اڑاکر فرار ہوگیا تھا، جس نے ان کو رکنے کا اشارہ کیا تھا ۔
پھرکیا ہوا ٹریفک پولیس نے موٹو سائیکل سوارکو7 مختلف خلاف ورزیوں کے تحت ٹریپل رائیڈنگ ، ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ ، ٹریفک سگنل توڑنے ، غلط رخ پرگاڑی چلانے ، سیکل ٹریک پر ڈرائیونگ ، خطرناک انداز میں گاڑی چلانے اور لاپرواہی کے ذریعہ دوسروں کی زندگی کو خطرہ میں ڈالنے پر جرمانہ لگا دیا۔