ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل میں یاسر شاہ نے شاندار سینچری بنا کربڑا اعزازاپنے نام کرلیا۔
آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے اپنے 192 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے کیریئرکی پہلی ٹیسٹ سینچری بنا لی ہے ۔یاسر شاہ آٹھویں نمبر پر سینچری بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے بازبن گئے ہیں جبکہ اس گرائونڈ پرآٹھویں نمبر پرسینچری بنانے والے پاکستان کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔
یاسر شاہ کے علاوہ صرف بابر اعظم ہی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے لیکن وہ سینچری نہ مکمل کر سکے اور 97 رنز پر پولین لوٹ گئے ۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے 589 رنزکے جواب میں تمام وکتوں کے نقصان پر302 رنزبنائے اوراسے فالوآن کا سامنا کرناپڑا۔
آخری آئوٹ ہونے والے کھلاؑڑی یاسر شاہ تھے جنہوں نے سب سے زیادہ113رنزبنائے۔ فالوآن کے بعد پاکستان کو287رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان نے دوسری اننگز شروع کردی ہے،امام الحق ایک بار پھرناکام ہو گئے وہ کوئی رن بنائے بغیر صفرپرآئوٹ ہو گئے،شان مسعود نے2 رن بنا رکھے ہیں۔