انہیں پارٹی مخالف بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
انہیں پارٹی مخالف بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

تحریک انصاف نے حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کردی

تحریک انصاف نے پارٹی کے اہم رہنما اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے اہم رکن اور سینئر وکیل سپریم کورٹ ایڈوکیٹ حامد خان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

حامد خان پرجھوٹےبیانات کےذریعےپارٹی کو بد نام کرنےکا الزام عائد کیا گیا، انہیں پارٹی مخالف بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حامدخان نےالیکٹرونک وپرنٹ میڈیامیں من گھڑت بیانات دیے اور جواب نہ دینےکی صورت میں پارٹی سے بےدخل کیاجائےگا۔

نوٹس کے مطابق پارٹی چیئرمین پرالزام تراشی کےذریعےپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی، حامدخان کےبیانات سےپارٹی ممبران اور ورکرزکوٹھیس پہنچی جب کہ حتمی فیصلےتک حامدخان کومیڈیامیں پارٹی مخالف بیانات سے بھی روک دیا گیا ہے۔