فلپائن میں خطرناک ترین سمندری طوفان ’کموری‘ نے تباہی مچا دی، 2 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔
فلپائن کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے والےسمندری طوفان ’کموری‘کے باعث سمندر میں لہریں بلند ہوگئیں جبکہ تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے پول گر گئے جبکہ ایک شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی موسم کے باعث منیلا کا ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ500 پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں۔
سمندری طوفان اورتیز بارشوں کے باعث مقامی افراد کی نظام زندگی درہم برہم ہوگئی، اسکول اور دفاتر بند بھی کردیئے گئے جبکہ2 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
طوفان کی وجہ سے سمندر ی لہریں بلند ہونے کے سبب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی مراکز، مارکٹس اور دفاتر بند کردیے گئے جب کہ حکام نے ملک کا سب سے بڑا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی 12 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا جس کے باعث 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سمندری طوفان کمور فلپائن کے جنوب مشرق میں واقع سب سے زیادہ آبادی والے جزیرے لوزون سے ٹکرایا۔
215 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سے ٹکرانے والے اس طوفان کی شدت بحر اقیانوس میں اٹھنے والے کیٹیگری میں فورکے سمندری طوفان کے برابر ہے۔
رپورٹس کے مطابق طوفان کموری فلپائن سے ٹکرانے والا اس سال کا 20 واں طوفان ہے دوسری جانب منیلا میں ہونے والی جنوبی مشرقی ایشین گیمز2019 کا شیڈول بھی سمندری طوفان کے باعث دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔