ناسا نے دعوی کی اہے کہ6 ستمبرکو تباہ ہونے والے بھارتی سیٹلائٹ چندریان-2 ‘وکرم لینڈر’ کا ملبہ مل گیا۔
خلائی سائنسداں شنمگا سبرامنیم نے امریکہ کے آربیٹنگ کیمرہ سے چاند کی کچھ تصویروں کا جائزہ لیا جس کے بعد ناسا نے بیان دیا کہ اسے ہندوستانی چندریان-2 کے حادثہ زدہ وکرم لینڈرکا ملبہ مل گیا ہے۔
وکرم لینڈرکے حادثہ کی جگہ کا پتہ سبرامنیم نے کافی تحقیق کے بعد لگایا۔ انھوں نے خود لونر ریکنائسنس آربیٹل کیمرہ (ایل آر او سی) سے تصویریں ڈاؤن لوڈ کیں۔ اس کی تصدیق ناسا اور اریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی نے پیرکے روز کی۔
ناسا نے کہا کہ پہلی دھندلی تصویر حادثہ کے مقام کی ہو سکتی ہے جو ایل آر او سی کے ذریعہ 17 ستمبر کو لی گئی تصویروں سے بنائی گئی ہے۔ کئی لوگوں نے وکرم کے بارے میں جاننے کے لیے اس تصویر کو ڈاؤن لوڈ کیا۔
The #Chandrayaan2 Vikram lander has been found by our @NASAMoon mission, the Lunar Reconnaissance Orbiter. See the first mosaic of the impact site https://t.co/GA3JspCNuh pic.twitter.com/jaW5a63sAf
— NASA (@NASA) December 2, 2019
ناسا نے کہا کہ سبرامنیم نے بھی اس تصویرکو ڈاؤن لوڈ کیا اورانھوں نے ملبے کی شناخت کے ساتھ ایل آر او سی پروجیکٹ سے رابطہ کیا۔ ایل آر او سی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی (اے ایس یو) میں واقع ہے۔
اے ایس یو نے کہا کہ یہ معلومات ملنے کے بعد ایل آر او سی ٹیم نے پہلے اور بعد کی تصویروں کا موازنہ کر کے پہچان کی تصدیق کردی۔
یونیورسٹی نے کہا کہ جب پہلے موزائک کے لیے 17 ستمبر کو تصویریں لی گئیں تو حادثے کا مقام بہت دھندلا نظر آ رہا تھا اور آسانی سے اسے پہچانا نہیں جا سکتا تھا۔ لیکن 15-14 اکتوبر اور 11 نومبر کو لی گئی تصویروں کے دو سیریز کافی بہتر تھے۔
یونیورسٹی نے کہا کہ سبرامنیم کے ذریعہ دی گئی اطلاع پرایل آراو سی ٹیم نے نئے موزائکس میں آس پاس کے علاقے کی تلاشی لی اور جائے حادثہ اور ملبے کی جگہ دیکھ لی۔
یونیورسٹی نے کہا کہ حادثہ کی جگہ 70.8810 ڈگری ایس، 22.7840 ڈگری ای، 834 میٹر اونچائی پر واقع ہے۔ اے ایس یو کا کہنا ہے کہ شنمگا نے سب سے پہلے ملبہ اہم جائے حادثہ سے 750 میٹر شمال مغرب میں دیکھا۔