محکمہ موسمیات کے مطابق 11 دسمبر سے کراچی میں سردی کی ایک نئی لہر داخل ہو گی جوایک ہفتہ برقرار رہے گی۔
چیف میٹ آفیسر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 8 سے 10دسمبرکے درمیان ایران سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگاجس سے گوادراورکوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بارش کا بھی امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 11 دسمبر سے سردی کی ایک نئی لہرکراچی میں داخل ہوگی جوایک ہفتہ تک رہنے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق سری کی نئی لہر آنے سے کراچی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔