بھارت میں مندر میں جعلی نوٹ چھاپ کرعوام کو چونے لگانے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
ملزمان رات میں نقلی نوٹ چھاپ کر صبح بازار میں چلا تے دیتے تھے،سورت کرائم برانچ نے سوامی نارائن کے سادھو رادھا رمن سمیت پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
پولیس نے کھیڑا ضلع کے سوامی نارائن مندر میں چھاپا مارا اورایک کروڑ 24 لاکھ کے نقلی نوٹ برآمد کیے ہیں، مندر میں کلرزیراکس مشین اورلیزر کلر زیراکس مشین کے ذریعے نقلی نوٹ چھاپے جاتے تھے، نوٹوں کو پرساد کے ڈبہ میں رکھا جاتا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔
ملزمان نے بھگوان مندراورپرساد کے نام پرلوگوں کو ایسے دھوکہ دیا کہ کسی کو بھی ان کے کام پر شک تک نہیں ہوتا تھا۔
اس گروہ نے مندر کو ہی اس لیے چنا کہ تاکہ پولیس کو بھی کسی بھی چیز کا شک نہ ہو، مندرپر جو چڑھاوے چڑھتے تھے اس کے اصلی نوٹوں میں نقلی نوٹوں کو ملایا جاتا تھا، پھراسے پرساد کے ڈبوں میں ڈال کر بازار میں خرچہ کےلیے بھیجا جاتا تھا۔
اسی گینگ کے کچھ لوگ ان نوٹوں کو دینے کا کام بازار میں کرتے تھے، ان کے ایک ایجنٹ کی گرفتاری سے ہی مندر میں نقلی نوٹوں کی چھپائی کا پردہ فاش ہوا۔
پولیس نے ڈیرھ کڑور کے جو جعلی نوٹوں کو ضبط کیا اس میں سے 50لاکھ کو مندر کے پجاری کے پاس سے برآمد ہوئے تھے۔
برامد کیے گئے تمام نوٹ دو ہزار کے ہیں، یہ لوگ دو ہزارکے نوٹوں میں ایک گڈی ایک لاکھ کے کرنسی کی چھپا دیتے تھے، یعنی دو ہزار کی گڈی میں ہر دوسرا نوٹ دو ہزار کا ہوتا تھا۔گرفتار ملزمان کے پاس سے مندر کے علاوہ دوسری جگہ رکھے ہوئے نوٹ بھی پکڑے گئے ہیں۔