امریکا میں نیول ایئربیس پر سعودی ایئرفورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے 3امریکی اہلکاروں کو ہلاک اور12 کو زخمی کردیا جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر پنساکولا میں واقع نیول ایئربیس پرموجود سعودی ایئر فورس کے اہلکارنے فائرنگ کرکے تین افراد کو ماردیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔
#UPDATE: A second victim has been confirmed deceased.
— U.S. Navy (@USNavy) December 6, 2019
نیول حکام کے مطابق حملہ آور سعودی شہری ہے جو امریکا اور سعودی عرب کے مشترکہ فوجی ٹریننگ پروگرام کے تحت فوجی تربیت کے لیے نیول ایئراسٹیشن پنساکولاِ میں موجود تھا۔
ملزم نے ایک کلاس روم میں اچانک فائر کھول دیا تو یہ واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے 12 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں ملزم پر جوابی فائرنگ کرنے والے دو ڈپٹی شیرف بھی شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی شاہ سلمان نے انہیں فون کرکے گزشتہ روز امریکی نیول بیس پر پیش آنے والے واقعے پر شدید صدمے اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔
سعودی عوام حملہ آور کے وحشیانہ اقدام پر سخت برہم ہیں اور یہ شخص کسی بھی صورت میں امریکی عوام سے محبت کرنے والے سعودی عوام کے جذبات کی ترجمانی نہیں کرتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سعودی عرب کے بادشاہ سلمان نے فلوریڈا کے شہر پنساکولا میں ہونے والے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1203030938663428103