سری لنکا کیخلاف ہوم سیزیرکیلیے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا،اظہرعلی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرارہیں جبکہ فوادعالم کو 10 سال بعد قومی اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے ،سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریزاہمیت کی حامل ہے ،ہماری توجہ سری لنکن سیریز پر ہے ،کوشش ہے کسی طرح وننگ ٹریک پر واپس آئیں۔
مصباح الحق کاکہنا ہے کہ مجھ سے متعلق ون مین شو کی باتیں غلط ہیں ،عام تاثر یہ ہے کہ میں اکیلے فیصلے کرتا ہوں ایسا بالکل نہیں ،میٹنگ میں بہت سی چیزیں دیکھی ہیں 6 سلیکٹر ہیں جوکھلاڑیوں کو نزدیک سے دیکھ رہے ہیں ،چیف سلیکٹر نے کہاکہ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں۔
انہوں نے کہاکہ اظہرعلی سری لنکا کیخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے ،فوادعالم کو بھی قومی اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے ،انہوں نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اظہرعلی ،عابدعلی ،اسدشفیق،بابراعظم ٹیم میں شامل ہیں ،محمد رضوان ،نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی،شان مسعود،یاسر شاہ ،عثمان شنواری اسکواڈ کا حصہ ہیں اس کے علاوہ حارث سہیل،امام الحق ،عمران خان اور کاشف بھٹی کوبھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔