بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج پاکستان جیسے دشمن کو سخت جواب دینے کےلیے تیارر ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ کے دہرادون میں واقع انڈین فوجی اکیڈمی (آئی ایم اے) میں پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) کا جائزہ لینے کےبعد اپنے خطاب میں پاکستان کو’دہشت گرد ملک’ قرار دیتے ہوئے دھمکی دی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں دہشت گردانہ حملوں کے ذمے دار پاکستان میں چھپے ہیں۔ اب یہ ہندوستانی خفیہ اور سلامتی فورسز سے زیادہ عرصہ تک نہیں بچ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی کسی ملک کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جب کوئی ملک پر بری نظر ڈالے گا تو ہندوستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈوکلام معاملے میں ہندوستانی فوج کے جوانوں نے چین کے جوانوں کو دھکیل کراپنا ارادہ صاف ظاہرکردیا ہے۔