امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں قیدیوں کے تبادلے میں امریکی اسکالر زیو وانگ اورایرانی سائنس دان مسعود سلیمانی کو رہائی مل گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں انتہائی سخت حریف ممالک امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے، ایران نے چینی نژاد امریکی اسکالر زیووانگ کو رہا کر دیا اور جواباً امریکا نے بھی زیر حراست ایرانی سائنس دان مسعود سلیمانی کو ایرانی حکام کے حوالے کردیا۔
https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1203366688638541826
چینی نژاد امریکی اسکالر زیو وانگ کو اگست 2016 کو غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے الزام میں ایرانی پولیس نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ امریکا واپس آنے کی تیاری کر رہے تھے، زیو وانگ پر امریکا اور برطانیہ کیلیے انتہائی خفیہ مضامین جمع کرنے کا الزام تھا جس پرانہیں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
Glad that Professor Massoud Soleimani and Mr. Xiyue Wang will be joining their families shortly. Many thanks to all engaged, particularly the Swiss government. pic.twitter.com/1TeZUL0CDG
— Javad Zarif (@JZarif) December 7, 2019