قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں احتساب عدالت میں آٹھواں ریفرنس دائر کردیا،بلال شیخ،طارق احسن سمیت 20 ملزمان کےخلاف ریفرنس دائرکیا گیاہے،حسین لوائی اورعبدالغنی مجید کو بھی ریفرنس میں ملزم نامزدکیا گیا ہے ،ریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹوجج محمد بشیرکی عدالت میں جمع کرایا گیا۔
ریفرنس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ملزمان پراومنی گروپ کو 29 ارب روپے کا قرضہ دینے کا الزام ہے،29 ارب روپے میں سے 25 ارب روپے تاحال واجب الادا ہیں،ریفرنس میں الزام عائد کیاگیاہے کہ ایک ارب84 کروڑروپے اومنی کی 3 بے نامی کمپنیوں کو فراڈ کے ساتھ دیے گئے جبکہ ایک ارب 84 کروڑ روپے کا قرضہ بینک کی کیپیٹل کو پورا کرنے کیلئے دیا گیا۔
ریفرنس میں مزیدکہاگیاہے کہ اومنی کمپنی اومنی کے ہی 6 ملازمین کے نام پر بنائی گئی،3 جعلی اور بے نامی کمپنیاں بناکر ان کے نام پر قرض جاری کیا گیا۔
بلال شیخ اور طارق احسان نے جعلی کمپنیوں کو قرض فراہم کیا، ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ قرض واپس نہ کرنے کے باجود کمپنیوں کو ڈیفالٹر نہیں کیا گیا، ملزمان کو نیب آرڈیننس کے تحت سخت سزا دی جائے۔