چلی کی فضائیہ کا طیارہ انٹارکٹیکا جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔35 فوجیوں سمیت 38 افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق چلین ائر فورس نے بتایا کہ ہرکولیس سی 130 طیارے نے انٹارکٹیکا بیس کےلیےاڑان بھری تھی اوراس پر38 لوگ سوارتھے جن میں 35 فوجی شامل ہیں۔
دوران پرواز طیارے سے تقریبا سوا گھنٹے تک رابطہ رہا اور ابھی اس نے منزل تک پہنچنے کےلیے آدھا راستہ طے کیا تھا کہ انٹارکٹیکا پراس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
چلی کے حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے طیارے کے ملبے کی تلاش کے لیے امدادی ٹیم روانہ کی لیکن تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ سرچ آپریشن میں ایک بحری جہاز بھی حصہ لے رہا ہے۔
طیارے پر سوارافراد میں ائر فورس کے 32 اہلکار،3 آرمی، ایک سائنس دان اور2 مسافر شامل ہیں جن کا تعلق ایک کمپنی سے تھا۔ یہ لوگ انٹارکٹیکا میں واقع چلی کے ایک فوجی اڈے میں سہولیات کی دیکھ بھال کے لیے جارہے تھے۔
واضح رہے کہ انٹارکٹیکا رف سے ڈھکا ہوا دنیا کا انتہائی جنوبی براعظم ہے جہاں قطب جنوبی واقع ہے۔ وہاں کوئی مستقل انسانی بستی نہیں اور صرف سائنسی تجربات کے لیے مختلف ممالک کے سائنس دان مقیم ہیں۔