اکائونٹس میں 25 ارب منتقلی کے ذرائع بتائے جائیں۔فائل فوٹو
اکائونٹس میں 25 ارب منتقلی کے ذرائع بتائے جائیں۔فائل فوٹو

نیب کو حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں نیب کو حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی۔

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازشریف سے جیل میں تفتیش کیلیے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،نیب نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں ،گرفتار ملزم نثارگل سے ہونے والی تفتیش کے بعد نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔

نیب کاکہنا ہے کہ حمزہ شہباز سے بے نامی کمپنیوں کےخلاف انویسٹی گیشن کرنی ہے،حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے،عدالت نے موقف سننے کے بعد نیب کوحمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔