امریکا میں فائرنگ سے پولیس افسرسمیت6افرادہلاک

فائرنگ سے2 پولیس افسراورایک شہری زخمی بھی ہوئے۔

               
December 11, 2019 · اہم خبریں, بام دنیا
جوابی کارروائی میں 2مشتبہ افرادبھی مارے گئے۔فائل فوٹو

جوابی کارروائی میں 2مشتبہ افرادبھی مارے گئے۔فائل فوٹو

 امریکی ریاست نیوجرسی کےعلاقےجرسی سٹی میں فائرنگ سے 6افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوجرسی کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس افسرسمیت6افرادہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق فائرنگ سے2 پولیس افسراورایک شہری زخمی بھی ہوئے۔ پولیس افسر قتل کے مقدمے کی تفتیش کیلیےمشتبہ افرادکےپاس گیاتوانہوں نے اسے قتل کردیا۔

ملزمان نے پولیس افسرکوقتل کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی اور جرسی سٹی کی سپرمارکیٹ میں گھس گئے اور وہاں بھی فائرنگ کردی جس سے3شہری مارےگئے۔

جوابی کارروائی میں 2مشتبہ افرادبھی مارے گئے۔ واقعے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور جرسی سٹی کےتمام اسکول بندکردیےگئے۔