پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ہونے والی توڑ پھوڑاورہنگامہ آرائی میں وزیراعظم عمران خان کا بھانجا بھی ملوث نکلا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایڈووکیٹ نہ صرف پولیس پر پتھراؤ کرتے رہے بلکہ ان کو فوٹیج میں پولیس وین کا دروازہ توڑتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرپہلے تو حسان نیازی ایڈووکیٹ ہونے والے احتجاج کو پرامن قرار دیتے رہے اورساتھ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہے تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پران کی نشاندہی ہوئی تو وہ کھسیانے سے ہوگئے اور خود کو وکلا کے پرتشدد احتجاج سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نشاندہی کے بعد انہوں نے جاری احتجاج میں شرکت پراظہارافسوس کیا۔ حسان نیازی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اورخود کوانسانی حقوق کا علمبردار بھی کہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے وکلا کی جانب سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر ہونے والے حملے اور توڑ پھوڑ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔