شاہد خان آفریدی نے صفرپرآؤٹ ہونے کی سنچری بھی مکمل کرلی۔
شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کسی بھی ٹیم کیلیے مختصر ترین فارمیٹ میں اثاثے سے کم نہیں مگر ’ہٹ اینڈ مس‘ اسٹائل اکثر بُری طرح آؤٹ ہونے کا باعث بھی ثابت ہوتا ہے۔
گذشتہ روز وہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا پلاٹون اور راجشاہی رائلز کے درمیان میچ میں صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے،انھیں روی بوپارا نے میدان بدر کیا، یہ 100 واں موقع ہے جب شاہد آفریدی مسابقتی کرکٹ میں بغیر کھاتہ کھولے رخصت ہوئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں 44بار ایسا ہوا جس میں30 ون ڈے صفر،6 ٹیسٹ اورٹی20 میں 8 شامل ہیں،56 بار ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ، لسٹ اے اور ٹی 20میں انھیں کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں ملا۔