پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔فائل فوٹو
پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔فائل فوٹو

امریکا نے طالبان سے جاری مذاکرات روک دیے

افغانستان میں امریکی بگرام ایئربیس کے قریب حملے کے بعد امریکا نے طالبان سے جاری مذاکرات روک دیے ۔

بگرام ایئربیس کے قریب حملے کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادنے سوشل میڈیا پر لکھاکہ انہوں نے طالبان رہنماؤں سے حملے پرغم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان سہیل شاہین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملا برادر کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم کے متعدد ارکان نے زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں امریکی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مذاکرات کا ماحول اچھا اور مثبت تھا، فریقین نے اتفاق کیا کہ وہ کچھ دن کے وقفے اور مشاورت کے بعد اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔