ملزمان پرعلامہ ترابی اوران کے بھانجے کو بم دھماکے میں قتل کرنے کا الزام ہے۔فائل فوٹو
ملزمان پرعلامہ ترابی اوران کے بھانجے کو بم دھماکے میں قتل کرنے کا الزام ہے۔فائل فوٹو

علامہ حسن ترابی قتل کیس۔3مجرموں کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے علامہ حسن ترابی قتل میں ملوث مجرموں محمد امین ، سطان محمود اور محمد رحیم کی سزا کیخلاف اپیل مستردکردی جبکہ محمد اکبر، محمد اشرف اور رحیم اللہ کی اپیل منظورکرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں علامہ حسن ترابی قتل میں ملوث مجرموں کی سزا کے خلا ف اپیل پر سماعت ہوئی،ملزمان پر2006 میں علامہ حسین ترابی اوران کے بھانجے کو بم دھماکے سے قتل کرنے کا الزام ہے۔ٹرائل کورٹ نے محمد امین ، سطان محمود اور محمد رحیم کو سزائے موت جبکہ رحیم اللہ سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے محمد امین،سطان محمود اور محمد رحیم کی اپیل مسترد کردی،عدالت نے محمد اکبر ، محمد اشرف اوررحیم اللہ کی اپیل منظورکرلی۔