بلاول صاحب کو برا بھلا کہنےسےآپ کےمسائل میں اضافہ ہوگا۔فائل فوٹو
 بلاول صاحب کو برا بھلا کہنےسےآپ کےمسائل میں اضافہ ہوگا۔فائل فوٹو

بہادر ہوتو اب میدان میں آئو۔مولا بخش چانڈیو

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک میں ماحول تبدیل ہورہاہے،وزیراعظم کےبیان مایوس کن ہیں،مشرف صاحب اب مکےہلائیں،بہادرہیں تو آئیں نا میدان میں۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کےمعاملےپرسپریم کورٹ کافیصلہ درست ہے،پارلیمان فیصلہ کرے،آرمی چیف کےمعاملےپرحکومت کی نااہلی سامنےآگئی،مشرف فیصلےپرتبصرہ نہیں کروں گا،تکبراچھانہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول صاحب کو برا بھلا کہنےسےآپ کےمسائل میں اضافہ ہوگا،یہ حکومت دوسری حکومتوں کی کامیابیاں اپنےسرلیےپھررہی ہے۔