سی این جی اسٹیشنز کو پیر 13 تا جمعرات 16ستمبر تک بند رہیں گے۔فائل فوٹو
سی این جی اسٹیشنز کو پیر 13 تا جمعرات 16ستمبر تک بند رہیں گے۔فائل فوٹو

سوئی سدرن نے شہریوں گیس نکال دی

شہرقائد میں موسمِ سرما کے آغاز پرہی گیس کا بحران ہوگیا ہے جب کہ ایس ایس جی سی حالیہ شدید قلت کی وجوہات واضح نہیں کرپارہی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہرقائد میں موسمِ سرما کے آغازپرہی گیس کا بحران پیدا ہوگیا جس کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

صنعتکاروں نے صورتحال میں بہتری نہ آنے پر صنعتوں کی بندش کے خدشات کا اظہار کردیا جب کہ گھریلو صارفین کوشدید دشواری کا سامنا ہے ۔

سی این جی اسٹیشنز کی طویل بندش کے باعث شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ کم ہوگئی اوررکشہ اور ٹیکسی مالکان سمیت نجی ٹیکسی سروس نے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کومنگل کی دوپہر 2 بجے سے گیس کی سپلائی منقطع ہے، جمعہ کی صبح 8 بجے تک 66 گھنٹے کے لیے گیس فراہمی بند رکھنے کے احکامات  ہیں، گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔