ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں بم دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق 4 زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا تحصیل لنڈی کوتل افغان سرحدی علاقے میں ہوا جس میں ڈیوٹی پر مامورایک فرنٹئیراہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے لنڈی کوتل سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ آج ہی خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خودکش حملہ آورنے خود کو بھی دھماکے سے اڑا یا ہے ۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ابھی حملہ آورکے ہدف کے بارے میں حتمی طورپرکچھ نہیں کہا جا سکتا نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ حملہ آورکا تعلق کس تخریب کار گروہ سے ہے۔